بدھ، 20 مارچ، 2019

وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے ملاقات ،عثمان بزدار کو کیا کیا اختیارات سونپ دیئے گئے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہا نی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اورعثمان بزدار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیراعلی پنجاب کو بیورو کریسی میں اعلی سطحی تبادلوں کا اختیار مل گیا ہے۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم سے بعض وزرا کی کارکردگی پرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چندروز میں وزیراعلی کی جانب سے اعلی سطحی اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔وزیر اعلی کےاختیارات میں مداخلت اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے وزرا کےخلاف کارروائی ہوگی جبکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے معاملے کو بھی دوبارہ دیکھا جائے گا۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے ملاقات ،عثمان بزدار کو کیا کیا اختیارات سونپ دیئے گئے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2CuzAR1
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔