بدھ، 20 مارچ، 2019

پہاڑوں پر برفیاری،تیندوے نے آبادی کا رخ کرلیا،انتہائی افسوس ناک واقعہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ایبٹ آباد(جی سی این رپورٹ)ایبٹ آباد میں برفانی تیندوے کے حملے کے نتیجے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق شانتی گاں کا رہائشی 8 سالہ صفیان اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب اس پر تیندوے نے حملہ کیا اور دبوچ کر لے گیا۔مقامی افراد نے بتایا کہ گزشتہ رات کھائی کے قریب بچے کی لاش ملی اور آج دوپہر کے اوقات میں بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقامی رہائشی سردار محمد اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف پر زور دیا کہ وہ برفانی تیندوے کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ موسم سرما میں غیر معمولی برفباری ہوئی جس کے بعد جنگلی حیات مثلا تیندوے نے گلیات کا رخ کیا جہاں آبادی نسبتا کم ہے اور اب تیندوے مقامی افراد اور ان کے پالتو مویشیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔محمد اقبال نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے برفانی تیندوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے کے لیے کیمرے نصب کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ وائلڈ لائف ماہرین نے پاکستان میں برفانی تیندوے کی تعداد میں غیر معمولی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ وہ مالیاتی تبدیلی اور ماحول دوست سیاحت کی کمی ہے۔

تیندوے کا شکار ہونے والے بچے کی فائل فوٹو

The post پہاڑوں پر برفیاری،تیندوے نے آبادی کا رخ کرلیا،انتہائی افسوس ناک واقعہ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UShgIA
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔