ہفتہ، 23 مارچ، 2019

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا فہمیدہ مرزا کو سیف گیمز بارے خط، کس تشویش کا اظہار کیا گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (نواز گوھر) سیف گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے نام خط میں سیف گیمز کے تربیتی کیمپس نہ لگانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے خط کے متن میں شامل ہے کہ حکومت سیف گیمز سے متعلق سنجیدگی سے فیصلے کرواے تربیتی کیمپس نہ لگائے گئے تو سیف گیمز میں میڈلز کیسے جیتیں گئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ارسال خط میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ٹرئینگ کیمپس نہ لگنے کے سبب پاکستانی اتھلیٹس سیف گیمز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائیں گے
سیف گیمز کے حوالے سے ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو گیمز کے نتائج شرمناک ہو سکتے ہیں،سیف گیمز کیلئے پاکستانی دستے کی شرکت اور فنڈز کی فراہمی پر بھی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے اور اسپورٹس فیڈریشنز بھی حکومتی گرانٹس نہ ملنے کے باعث مایوسی کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز رواں سال دسمبر میں نیپال میں منعقد ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی سیف گیمز کی تیاریوں کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہے

The post پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا فہمیدہ مرزا کو سیف گیمز بارے خط، کس تشویش کا اظہار کیا گیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2ToweVf
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔