جمعرات، 28 مارچ، 2019

بہن بھائی کیلئے اچھی خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی اکانٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھیں۔آصف زرداری نے درخواست میں مقف اپنایا تھا کہ جعلی اکانٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں اور معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرسکتا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے، گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں اس لیے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد 10 اپریل تک ان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی جب کہ آصف زرداری کی 4 درخواستوں میں عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے جس کے باعث سابق صدر کو 40 لاکھ اور فریال تالپور 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔درخواست گزاروں کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں لہذا ضمانتی مچلکوں کے لیے سیونگ سرٹیفکیٹ یا کیش جمع کرانے کی سہولت دی جائے۔عدالت نے فاروق نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں درخواست گزاروں کو کیش کی صورت میں ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی اجازت دے دی۔

The post بہن بھائی کیلئے اچھی خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2uuUo6B
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔