اتوار، 17 مارچ، 2019

سانحہ نیوزی لینڈ ،آسڑیلوی شہری کا مسلمانوں سے خوبصورت اظہار یکجہتی،ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

سڈنی (جی سی این رپورٹ)ایک آسٹریلوی شہری نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں سمیت 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔حملہ آور کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے ہوئی جسے آج نیوزی لینڈ کی عدالت میں پیش کر کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔دنیا بھر سے حملے کے حوالے سے مذمتی بیانات اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایسے میں ایک آسٹریلوی شہری نے بھی منفرد انداز میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔آسٹریلوی شہری لیچ ڈرومونڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں واضح طور پر آذان کے کلمات سنے جا سکتے ہیں۔لیچ ڈرومونڈ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ہوں، اور اپنے گھر میں غروب آفتاب کے وقت آذان کی ریکاڑنگ چلا رہا ہوں۔آسٹریلوی شہری نے مزید کہا کہ میں کوئی مذہبی شخص نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے عمل کو برا نہیں جانا جائے گا، یہ میرا اظہار یکجہتی ہے۔

The post سانحہ نیوزی لینڈ ،آسڑیلوی شہری کا مسلمانوں سے خوبصورت اظہار یکجہتی،ویڈیو دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2ubyaGw
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔