ابوظہبی(جی سی این رپورٹ) آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔ کینگروز کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اسے 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی مارش تھے جو 14 رنز بناکر جنید خان شکار بنے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں پیٹرہینڈزکومب اور کپتان فنچ نے شاندار کھیل پیش کیا اور 84 رنز بنائے تاہم 104 کے مجموعی اسکور پر ہینڈز کومب بھی پویلین لوٹ گئے۔
ایرون فنچ اور میکسویل کی شاندار بیٹنگ کے بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ ایرون فنچ 90، میکسویل 71 اور ہینڈزکومب 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عثمان شنواری، جنید خان، یاسر شاہ، عماد وسیم اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے، سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور کپتان شعیب ملک میچ جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عباس اور فہیم اشرف کی جگہ جنید خان اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔
The post ناکامیوں کی داستان طویل appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2FHg2es
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔