جمعرات، 28 مارچ، 2019

اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کر دی،تباہی و بربادی کی تصویری رپورٹ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

رملہ،غزہ(جی سی این رپورٹ)اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔صہیونی فورسز نے بمباری کر کے فلسطینی آباد ی کے 500گھر تباہ کردئیے ۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فورسز نے مہاجر کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینیوں کے پر امن مظاہرے پر گولی چلا دی۔ فائرنگ سے 17سالہ فلسطینی شہید ہو گیا وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان کی شناخت ساجد مظہر کے نام سے ہوئی ہے جو بیت ا للحم کے قریب رفیوجی کیمپ میں بطور رضا کار کام کرتا تھا۔دوسری طرف تل ابیب پر راکٹ حملے سے 7 اسرائیلی شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پرفضائی حملے تیز کرنے کے ساتھ مزید دوانفنٹری بریگیڈ غزہ بفر زون میں تعینات کر دی ہیں ۔دوسری طرف فلسطینی وزیر برائے ہاؤسنگ و آباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے 500گھر تباہ ہو گئے فلسطینی عملے نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ بتایا گیاہے کہ بمباری سے تباہ ہونیوالے کئی گھرمکمل تباہ ہو گئے ہیں اوررہائش کے قابل نہیں رہے۔ادھر بیت الحم کے سکول میں گھس کر یہودی آباد کاروں نے طلبا کو ہراساں کیا۔بتایاگیاہے کہ یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مدرسہ الخنسا پر دھاوا بولا۔ یہودیوں نے اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطینیوں کے خلاف یہ نعرے لگا رہے تھے۔

 

The post اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کر دی،تباہی و بربادی کی تصویری رپورٹ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2OvJM0D
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔