ابوظہبی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لیونگسٹن کی نصف سنچری کی بدولت ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والے اس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فلیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ابتدا سے کراچی کنگز کے باؤلرز نے ملتان سلطانز کے بیٹسمین کو قابو کرکے رکھا اور کسی بھی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔عثمان شنواری نے پہلے 5 کے مجموعے پر 5 رنز بنانے والے عمر صدیق کو بولڈ کیا اور اس کے بعد 17 کے اسکور پر 7 رنز بنانے والے جانسن چارلس کو بھی بولڈ کردیا۔جیمز وینس نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ عمر خان کی گیند پر 16 رنز بنانے کے بعد 44 کے مجموعے پر بولڈ ہوگئے۔ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی ملتان سلطانز 3 اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی تھی، تاہم ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شعیب ملک اپنی ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچانے میں مدد دیں گے اور دوبارہ گرین کیپ حاصل کرلیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔شعیب ملک 26 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد عمر خان کی گیند پر چھکا لگاتے ہوئے بابر اعظم کے ہاتھوں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ملتان سلطانز کی آدھی ٹیم اس وقت پویلین پہنچ گئی جس عمر خان کے اسی اوور میں ایک چوکا لگانے کے بعد ڈینیئل کرسچن بھی 81 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔حماد اعظم کے 29 اور کرس گرین کے 18 رنز کی بدولت ملتان سلطان مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 118 رنز ہی بناسکی۔
کراچی کنگز کے عثمان شنواری نے 4 اوور کے کوٹے میں 15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمر خان 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ہدف کا دفاع کرنے کے لیے ملتان سلطانز کے باؤلرز بھی ابتدا سے جان لڑاتے ہوئے نظر آئے اور کراچی کنگز کے اس خطرناک بیٹنگ لائن کو بھی قابو کیے رکھا۔دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے جہاں ملتان سلطانز شکست کی صورت میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی جبکہ کراچی کنگز کے لیے شکست کی صورت میں پلے آف مرحلے میں پہنچنے کا سلسلہ بہت مشکل ہوجائے گا۔کراچی کنگز میں محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ٹام موریس کی جگہ کرس گرین اور شاہد آفریدی کی جگہ عرفان خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ایونٹ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے گروپ اسٹیج کے پہلے میچ کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔اس وقت کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں اور ملتان سلطانز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر موجود ہے۔
from Global Current News https://ift.tt/2EOf1k8
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔