پیر، 25 مارچ، 2019

امریکہ اور عمان کے درمیان بڑا معاہدہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

عمان نے امریکی جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کو اپنے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کردیے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ فریم ورک معاہدے کے تحت عمان امریکی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے امریکی فورسز عمان کے ہوائی اڈے اور بندرگاہوں کی سہولیات حاصل کر سکے گی خصوصا بندرگاہ دقم شامل ہے۔واضح رہے کہ دقم بندرگاہ جنوبی عمان میں بحیرہ عرب میں واقع ہے جو خلیج فارس اور گلف آف عمان کے بحری راستے سے محض 500 کلومیڑ کے فاصلے پر قائم ہے۔خیال رہے کہ خلیج فارس اور گلف آف عمان کے اس تنگ بحری راستے سے روزانہ تیل کی بڑی سپلائی ہوتی ہے اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہم تصور ہوتی ہے۔ایران نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے اختلاف کی بنیاد پر اسی بحری راستے کو متعدد مرتبہ بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔تنگ بحری راستے کو عالمی گزر گاہ کی حیثیت بھی حاصل ہے اور امریکی اور ایرانی فورسز کو اس جگہ پر کشیدگی کا سامنا رہا ہے۔واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ امریکی ملٹری بیس قائم ہیں خصوصا قطر میں 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔امریکا اور عمان کے مابین معاہدے پر دونوں ممالک کے وزرا دفاع نے دستخط کیے۔

The post امریکہ اور عمان کے درمیان بڑا معاہدہ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HMEA7b
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔