اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 27 مارچ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نیب کو گرفتاری سے روکے۔سابق وزیراعلیٰ نے درخواست میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش کررہا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے کل طلب کیا گیا ہے۔
The post نیب طلبی،قائم علی شاہ کا بڑا قدم appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2urUOe7
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔