اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومت کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر فضل الرحمن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ۔انہوں نے کہاحکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں،حکمرانوں میں گلی اور محلہ چلانے کی اہلیت نہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں؟۔دونوں رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے بھی آصف زرداری کو آگاہ کیا۔
The post دو بڑوں کی بڑی ملاقات appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2TVfb2f
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔