جمعہ، 22 مارچ، 2019

پی آئی اے میں ایم بی اے ڈگری والوں کیلئے بڑی خوشخبری (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)پاکستانی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایم بی اے ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ماسٹر آف بزنس ایڈ منسٹریشن (ایم بی اے) ڈگری رکھنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ انہیں پی آئی اے ایڈمن آرڈر 2009 کے تحت اگلے گروپ میں ترقی دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ترقی ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط کی گئی ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین متعلقہ اسٹیشن مینیجرز اور مینیجرز کو اپنا ڈیٹا فراہم کریں گے جس کے بعد ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقیاں دینے کے لیے ٹیسٹ دینا ہوگا جب کہ ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کا ٹیسٹ آئی بی اے سے کرایا جائے گا۔پی آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیسٹ پاس کرنے والے ملازمین کا اگلے گروپ میں ترقی کے لیے پی آئی اے بورڈ انٹرویو لے گا، انٹرویو پاس کرنے والے ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقی دی جائے گی جب کہ اسٹیشن منیجرز متعلقہ ایچ آر یونٹس کو کل تک ایم بی اے کی ڈگری والے ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

The post پی آئی اے میں ایم بی اے ڈگری والوں کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2WaaX3s
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔