کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ اب کبھی بھی بھارت جاکر کام نہیں کریں گی بلکہ اپنے ملک میں ہی رہ کر محنت کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وہ کبھی بھی بھارت نہیں جائیں گی، اگر انہیں بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہوئی تو وہ تب بھی نہیں جائیں گی۔اس کے علاوہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر انہیں سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی کہا جائے تو وہ تب بھی اپنا ملک چھوڑ کر وہاں کام کرنے نہیں جائیں گی۔ وینا ملک نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے بھارت میں کام کیا اور اب اپنی ہی مرضی سے وہاں کام کرنا چھوڑا ہے۔بھارت میں کام نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ویناملک نے کہا کہ بھارت میں کام نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ادھر پاکستانی فنکاروں کو اہمیت نہ دینا ہے۔دوسری جانب وینا ملک نے یہ بھی واضح کردیا کہ انہیں بھارت سے کام ملنا بند نہیں ہوا ہے بلکہ اب بھی انہیں وہاں کام بھی پیشکش ہورہی ہے لیکن وہ وہاں جانا نہیں چاہتیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ساتھی فنکار کو بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دیں گی ہر کسی کو اپنے تجربات سے سیکھنا چاہیے اور انہوں نے بھی تجربات سے ہی سیکھا ہے۔واضح رہے کہ وینا ملک نے 7 بھارتی فلموں میں کام کیاہے اور2010 میں وہ بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو بگ باس میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔
The post بھارتی فلموں میں کام،وینا ملک کا بڑا اعلان سامنے آگیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2CBX07l
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔