بھیریا (جی سی این رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ بھیریا روڈ اسٹیشن پہنچ گیا ہے۔ جہاں پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کو سندھ آنے کی دعوت دی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا ’نوازشریف سندھ آئیں ہم انہیں ویلکم کرینگے، ہم این آئی سی وی ڈی میں ان کا علاج کروائیں گے اور صحت کا خیال رکھیں گے۔بلاول بھٹو نے اس ٹرین مارچ کا آغاز منگل کی صبح کراچی سے کیا تھا۔
اس مارچ کو ’کارروانِ بھٹو‘ قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مارچ مہنگائی کے خلاف ہے۔ٹرین مارچ کے لیے خصوصی ٹرین منگل کی صبح کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئی، جو کراچی کے مختلف اسٹیشنوں سے ہوتی ہوئی ٹھٹہ کے سٹیشن جنگ شاہی پہنچی اور وہاں سے حیدرآباد اور ٹنڈو آدم سے ہوتی ہوئی نوابشاہ سٹیشن پر رکی جہاں بلاول بھٹو اپنے آبائی شہر میں رات کو قیام کیا۔ توقع ہے کہ وہ شام تک لاڑکانہ پہنچ جائیں گے۔اس مارچ کے دوران وہ 25 مقامات پر کارکنوں اور ہمدردوں سے خطاب کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چھوٹے بڑے شہروں کے اسٹیشنوں پر استقبالی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
The post ٹرین مارچ بھیریا پہنچ گیا،بلاول نے نواز شریف کو کیا پیشکش کر ڈالی appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2FIFL6h
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔