جمعرات، 28 مارچ، 2019

آسڑیلیا غم میں ڈوب گیا،اہم کرکٹر کی موت (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

سڈنی (جی سی این رپورٹ)سابق آسٹریلوی بولر اور کوچ بروس یارڈلے کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد بدھ کو71برس کی عمر میں چل بسے۔بروس یارڈلے نے 30سال کی عمر میں میڈیم فاسٹ بولر کے طور پر ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تاہم کیریئر کے وسط میں وہ اسپین بولر کے روپ میں سامنے آئے۔یارڈلے نے آسٹریلیا کی طرف سے 33ٹیسٹ میچز کھیلے اور 126وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 24سالہ فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران مجموعی طور 344کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے بروس یارڈلے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آسٹریلوی کرکٹ کی ایک اہم شخصیت تھے، انہوں گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر مختلف طریقوں سے کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کیا۔بروس یارڈلے متاثر کن شخصیت کے مالک تھے اور اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے دنیا بھر میں ان کا احترام کیا جاتا تھا،انہوں نے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ800 وکٹیں لینے والے اسپنر مرلی دھرن کی مینٹورنگ بھی کی۔

انہوں نے 90ء کی دہائی کے آخر میں سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کی اور جب 2004ء میں غیرقانونی ایکشن پر مرلی دھرن کے خلاف تحقیقات ہوئیں تو سری لنکن اسپنر کا بھرپور دفاع کیا۔سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے بروس یارڈلے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے اُنہیں اچھا انسان اور سری لنکن کرکٹ کا عظیم دوست قرار دیا ہے۔

The post آسڑیلیا غم میں ڈوب گیا،اہم کرکٹر کی موت appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2OuzXQt
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔