اسلام آباد (طارق عزیز،ظفر ہاشمی)وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات کا زیادہ حصہ پاک بھارت کشیدگی، پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ اور سرمایہ کاروں کیلئے فرینڈلی ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات پر مبنی تھا اس سلسلہ میں ڈاکٹرمہاتیر محمد نے اپنے تجربات، اقدامات وزیراعظم عمران خان کیساتھ شیئر کئے اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے نصف گھنٹے تک تنہائی میں ملاقات کی ، اس موقع پر کرائسٹ چرچ کے واقعہ پر بھی گفتگو کی گئی، عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کی سول وعسکری قیادت مکمل طور پر ایک صفحہ پر ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر، خسرو بختیار، ندیم افضل چن اور ڈاکٹر بابر اعوان کا ڈاکٹر مہاتیرمحمد سے تعارف کراتے ہوئے انہیں باصلاحیت، سمجھدار، محنتی اور ایماندار سیاستدان قرار دیا، ڈاکٹر بابر اعوان کا تعارف کراتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سرکاری عہدہ کے بغیر یہ میری ٹیم کا حصہ ہیں۔ ان کا شمار ملک کے اعلیٰ ترین قانون دانوں میں ہوتا ہے، اپنے معاون خصوصی اور ترجمان ندیم افضل چن کا تعارف کراتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سمجھدار اور عوامی رائے سے باخبر سیاستدان ہیں جس پر ملائشین وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ہی ضرورت ہے۔اسد عمر میری ٹیم کے بہترین اور قابل رکن ہیں۔ ملائشیا کے وزیراعظم نے انتہائی مصروف دن گزارا اور اہم سرگرمیوں میں شریک رہے، اسی دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پی ایم آفس میں جمعہ کی نماز بھی ادا کی، وزیراعظم عمران خان نے ہر موقع پرملائشین وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف کی جس پرمہاتیر کی جانب سے ان کابے حد شکریہ ادا کیا گیا، عمران جب مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مہاتیر محمد کی تعریف کر رہے تھے تو ا س دوران وہ انھیں مسلسل مسکراتے ہوئے دیکھتے رہے ۔ عمران کی جانب سے معززمہمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ نہایت سادہ کھانوں سے مہمان وفد کی تواضع کی گئی ۔ ظہرانے میں وفاقی وزرا ،وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس کے علاوہ دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی مدعو تھے ۔
The post عمران خان اور مہاتیر محمد کی ون آن ون ملاقات،زیادہ بات کس موضوع پر ہوئی appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2Tow8wR
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔