ہفتہ، 23 مارچ، 2019

متحدہ عرب امارات کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ایسا خراج تحسین،آپ دنگ رہ جائینگے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

دبی (جی سی این رپورٹ)ہمدرد، باوقار اور رحم دلی کی مثال قائم کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔

متحدہ عرب امارات نے جسینڈا آرڈن کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور  دبئی کا برج خلیفہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر سے جگمگا اٹھا جب کہ سلام بھی پیش کیا۔برج خلیفہ پر شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم کردیے۔متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

The post متحدہ عرب امارات کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ایسا خراج تحسین،آپ دنگ رہ جائینگے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2YjS6on
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔