منگل، 26 مارچ، 2019

لڑکھڑاتی معیشت کیلئے اچھی خبر (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) چین سے ملنے والی اس خطیر رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ 2.1 ارب ڈالر کی رقم کو مرکزی بینک میں ٹرانسفر کرا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو درپیش اقتصادی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے دوست ملک چین کی جانب سے 2.1 ارب ڈالر کی خطیر رقم موصول ہو گئی ہے۔ چین کی اس مالی امداد سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے ملنے والی 2.1 ارب ڈالر کی رقم کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرا دیا گیا ہے۔چین کی جانب سے ملنے والی اس خطیر رقم سے رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری اور زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آئے گا۔ ‏اس سے پہلے سعودی عرب سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی 3 ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے تاہم اس میں سے 1 ارب ڈالر آئندہ ماہ ملیں گے۔ سعودی عرب 3 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر فراہم کرے گا۔

The post لڑکھڑاتی معیشت کیلئے اچھی خبر appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TW6GUQ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔