اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کی انکوائری خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔احتساب بیورو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ ریکارڈ نیب راولپنڈی سے فوری طور پر طلب کرلیا ہے، تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جاسکیں۔خیال رہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سابق رکن بریگیڈیئر (ر) اسد منیر 15 مارچ کو اسلام آباد میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔اسلام آباد سیکریٹریٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اسجد نے ڈان کو بتایا تھا کہ ’یہ خودکشی کا کیس ہے، کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 174 (جس میں خودکشی کے کیسز بیان ہیں) کے تحت واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی ہے۔’یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اسد منیر نے خودکشی سے قبل چیف جسٹس کے نام ایک خط بھی لکھا تھا۔سابق فوجی افسر نے خودکشی سے قبل مبینہ طور پر لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ وہ تذلیل اور ہتھکڑی باندھ کر میڈیا کے سامنے پیش کیے جانے کی ذلت سے بچنے کے لیے خودکشی کر رہے ہیں۔اسی خط میں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی تھی کہ اس نظام میں بہتری لائی جائے جہاں نااہل لوگ شریف لوگوں کی توہین کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا تھا کہ اپریل 2017 کے بعد سے نیب نے ان کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے۔بعد ازاں چیف جسٹس نے اسد منیر کی مبینہ خودکشی سے قبل سامنے آنے والے خط کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جسٹس جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کی تھی۔خیال رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر اسلام آباد کے ڈپلومیٹک ایونیو میں ایک اپارٹمنٹ میں قیام پذیر تھے۔ان کا خفیہ اداروں سے بھی تعلق رہا ہے جبکہ انہیں خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اسد منیر کی موت پر تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر، سابق سینیٹ چیئرمین نیئر بخاری اور پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مکمل تحقیقات تک نیب چیئرمین کو معطل کیا جائے۔انہوں نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی جانب سے خودکشی سے قبل لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نیب نے ان کی تذلیل کے ساتھ ساتھ انہیں اس حد تک ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
The post بریگیڈئر (ر)اسد منیر کی خود کشی،نیا موڑ،چیئرمین نیب کا بڑا اعلان appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2OsX7GF
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔