اتوار، 17 مارچ، 2019

عافیہ صدیقی واپس آرہی ہیں یا نہیں؟بہن فوزیہ حقیقت سامنے لے آئیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لگ رہا تھا کہ عافیہ واپس آرہی ہیں اور قوم جو عافیہ سے محبت کرتی ہے خوش ہوگئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عوام مایوس ہوگئے، عافیہ کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی؟امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 مارچ سے عافیہ کے آنے کی خبریں چل رہی ہیں کہ وہ 16 مارچ کو آرہی ہیں، اگر یہ خبر غلط تھی تو حکومت کیوں خاموش رہی؟ اس ملک میں اگر عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں ہوتا تو عوام اور کیا امید رکھےڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ آج یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا عافیہ آرہی ہیں؟ سوال اب یہ نہیں کہ کیا آرہی ہیں بلکہ یہ کہ کب آرہی ہیں؟ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے لگ رہا تھا کہ وہ واپس آئیں گی، وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ خاموش رہیے گا اس حوالے سے لیکن اس بیان کو توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا اگر ایسا نہ ہوتا تو شاید آج عافیہ کو ویلکم کر رہے ہوتے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس مسئلے پر خاموش رہی تو میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر بے تکی خبریں پھیلائی گئیں،ان خبروں نے عوام کو گمراہ کردیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں امریکا سے بات کر رہے ہیں لیکن جب ہم بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ امریکی قوانین آڑے آرہے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر خاموش رہا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، میں پوچھتی ہوں ریمنڈ ڈیوس نے کتنے قتل کیے تھے اور عافیہ نے کس کو مارا ہے ؟

The post عافیہ صدیقی واپس آرہی ہیں یا نہیں؟بہن فوزیہ حقیقت سامنے لے آئیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2ucZgNA
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔