منگل، 5 مارچ، 2019

فیصل واوڈا کو توہین اور اشتعال انگیزی مہنگی پڑ گئی،قومی اسمبلی کی جانب سے بھی بڑا پیغام آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی طرف سے کی گئی توہین اور اشتعال انگیزی کیخلاف متحد ہوگئی، ڈپٹی سپیکر نے وزیر و آبی وسائل کو فوری طورپر ایوان میں طلب کرلیا، اپوزیشن نے فیصل واوڈا کوبرطرف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا پارلیمان عاشقان رسولﷺ کا پارلیمان ہے، ناموس رسالتؐ کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں مولوی عصمت اللہ، مولانا عبدالشکور، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ، شیخ روحیل اصغر اور عبدالقادر تنویر نے نکتہ اعتراضات پر کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ فیصل واوڈا نے اسلام ، آئین ، قانون کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، مجھے حیرت ہے کہ ایک وزیر کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہاہے، وزیر کے بیان سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے، وزیر موصوف کو اللہ ،عالم اسلام ، پارلیمنٹ سے معافی مانگنی چاہیے اس معاملے پر وضاحت نہیں بلکہ معافی درکار ہے، یہ عاشقان رسولﷺ کا پارلیمان ہے، حرمت رسولﷺ کے تحفظ کیلئے مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص رسول پاکﷺ کے پاؤں کی خاک کی حیثیت بھی نہیں رکھتا۔ ایم ایم اے کے رہنما مولانا عبدالشکور نے کہا کہ ایسے وزراء کو لگام ڈالی جائے ، تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے، ہر سطح پر اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور ہمیں قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ مولوی عصمت اللہ نے کہاکہ اگر دانستہ یہ بات کی گئی ہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں ، نادانستہ طورپر بات ہوئی ہے تو وہ کلمہ پڑھ کر دوبارہ مسلمان ہوں انہیں سزا دی جائے۔ وہ مسلمانوں کی نشست پر منتخب ہوئے تھے ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کروایا جائے اور فیصل واوڈا کی رکنیت کو منسوخ کیا جائے۔ شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ کوئی بھی بات کہنے سے پہلے سوچنی چاہیے، توہین مرتکب ہوئے ہیں۔ یہ معذرت کا معاملہ نہیں ہے جذبات مجروح کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات عمران خان کی طرف سے بھی قابل اعتراض باتیں کی گئیں جب لیڈر ایسا ہوگا تو اس کے وزراء تو اس کئی قدم آگے ہونگے۔ چوہدری نور الحق تنویر نے بھی متذکرہ ارکان کے موقف کی تائید کی اور فیصلہ واوڈا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ ایوان عاشقان رسولﷺ کی محفل ہے۔ غلامی رسولﷺ پر فخر ہے، مصطفیﷺ نہ ہوتے تو یہ کائنات نہ بنتی یہ ہمارا ایمان ہے اس معاملے پر بحث یا الجھنے کی ضرورت نہیں اپنے ایمان کو متاثر نہ کریں ، فیصل واوڈا کو وضاحت کا موقع دیا جائے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے فوری طورپر فیصل واوڈا کو ایوان میں طلب کرلیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EOeZZy
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔