اتوار، 17 مارچ، 2019

نیوزی لینڈ کی مسجد میں جام شہادت نوش کرنے والی اریب کی کہانی آپ کو دکھی کردیگی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والوں میں کراچی کا رہائشی اپنے والدین کا اکلوتا اریب بھی شامل ہے جو چند سال قبل ہی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے بعد نیوزی لینڈ گیا تھا۔ اریب اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھا، جو چند سال قبل چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننے کے بعد ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نیوزی لینڈ پہنچا اور جنونی قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔کراچی بلاک 14 دستگیر فیڈرل بی ایریا کے رہائشی محمد ایاز کو اکلوتے بیٹے کے زخمی ہونے کی خبر ملی، پہلے انہیں یہی پتا چلا تھا کہ اریب کے پیروں میں گولی لگی ہے لیکن نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے اور پاکستانی دفتر خارجہ نے اریب کے انتقال کی تصدیق کی تو اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہید اریب کے ماموں نے بتایا کہ اریب کو اعلی تعلیم دلانے کے لیے اس کے والدین نے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا، چند سال قبل چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننے کے بعد اریب کو مقامی چارٹرڈ فرم میں ملازمت مل گئی اور اس نے کچھ ہی عرصے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا اور ڈیڑھ سال قبل نیوزی لینڈ چلا گیا۔اریب کے ماموں کے مطابق دو ماہ قبل اریب پاکستان آیا تو اس سمیت پورے خاندان کی خوشی دیدنی تھی، پورا خاندان محمد ایاز کو مبارک بادیں دے رہا تھا کہ انہیں محنت کا ثمر مل گیا لیکن کسی کے علم میں نہیں تھا کہ اریب پاکستان سے جانے کے بعد زندہ واپس نہیں لوٹے گا، اور والدین کے خوابوں کی تکمیل کا مرحلہ آئے گا تو انتہا پسند جنونی قاتل پل بھر میں ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون چھین کر لے جائے گا۔

The post نیوزی لینڈ کی مسجد میں جام شہادت نوش کرنے والی اریب کی کہانی آپ کو دکھی کردیگی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2W4mXU4
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔