کراچی(جی سی این رپورٹ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 9 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے کر منشیات کے دو اسمگلرز گرفتار کرلیے۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے کے قریب بس ٹرمینل پر کارروائی کے دوران پرائیویٹ کار سے 3کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جوکہ ممکنہ طور پر مسافر بس کے ذریعے اسمگل کی جانی تھی جب کہ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔بعدازاں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر نیپا چورنگی پر واقع ایک فلیٹ میں دوسری کارروائی عمل میں لائی گئی جہاں سے مزید ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لگ بھگ 9 کروڑ روپے ہے، اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
The post ہیروئن سمگلر گرفتار، جانتے ہیں ان کے قبضے سے کتنی مالیت کی منشیات ملیں؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2Wd5Hfu
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔