کراچی(جی سی این رپورٹ) بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں شیر خوار بچے کے اغوا کی انوکھی واردات میں موٹر سائیکل سوار ملزمان بھیک مانگنے والی خاتون سے اس کا لخت جگر چھین کر فرار ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ٹیپو سلطان روڈ حیات بیٹری کی دکان کے قریب کمسن لڑکے کے اغوا کی انوکھی واردات میں موٹر سائیکل سوار ملزمان بھیک مانگنے والی خاتون سے اس کا کمسن بیٹا اغوا کر کے فرار ہوگئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ امبرین زوجہ اویس رضا نے مدینہ کالونی پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ نواب کالونی اتحاد کالونی مکان نمبر 102 میں اپنی والدہ کے ہمراہ کرائے پر رہائش پذیر ہے، میرے شوہر ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کام نہیں کرتا اور میں بھیک مانگ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں۔خاتون نے بتایا کہ 19 مارچ کو وہ رات نو سوا نو بجے کے قریب فٹ پاتھ پر بیٹھ کر بھیک مانگ رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے اور ایک نے ہیلمٹ بھی لگایا ہوا تھا۔ ایک نوجوان جو کہ سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا اس نے میرے پاس آکر مجھے سو روپے دیئے اور کہاکہ 20 روپے کاٹ کر بقایا رقم واپس کرو، پھر کہا 50 روپے واپس کرو۔
خاتون کے مطابق نوجوان نے گود میں موجود میرے 9 ماہ کے بیٹے عمر رضا کو پیار کرنے کے بہانے اپنی گود میں لیا اور پیار کرتے ہوئے اچانک موٹر سائیکل کی جانب بھاگا اور اپنی ساتھی کے ہمراہ بیٹھ کر فرار ہوگیا جبکہ میں بھی اس کے پیچھے بھاگی اور اسے پکڑنے کی کوشش میں گرگئی۔بعدازاں مدد گار 15 پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ بیٹے کو تلاش کیا اور ناکامی پر تھانے میں آئی جس پر مدینہ کالونی پولیس نے امبرین کے بیان پر اس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 98/19 بجرم دفعہ 363/34 کے تحت 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔مدعیہ امبرین کے شوہر اویس رضا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ 6 بچوں کا باپ ہے جبکہ اغوا کیے جانے والا عمر رضا سب سے چھوٹا تھا اور جس وقت اغوا کی واردات ہوئی ایک اور بیٹا بھی اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس مقام پر اغوا کی واردات ہوئی ہے وہاں پر لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے اور اس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس اپنے ذرائع بھی استعمال کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
The post اغوا کی انوکھی واردات،ویڈیو رپورٹ دیکھیں appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2TRabMi
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔