اتوار، 17 مارچ، 2019

صدر علوی کا فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل فور کی فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں گورنر ہاوس کراچی میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس ایل کے انتظامات پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں آئندہ بھی کرکٹ میچ ہوں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ووین رچرڈسن ہمارے وزیراعظم عمران خان کے مداح ہیں جب کہ احسان مانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔گورنر سندھ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایونٹ میں بھی غیر ملکی کھلاڑی پرجوش انداز میں شرکت کریں گے۔

The post صدر علوی کا فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2ud5HQQ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔