اسلام آباد( جی سی این رپورٹ) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء آپس میں الجھ گئے اسد عمر اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اسد عمر پیپلزپارٹی کی قیادت کو مناسب جواب نہ دینے پر فواد چوہدری سے ناراض ہیں اور فواد چوہدری نے ان کی جانب سے جواب دینے کے معاملے پر کہا کہ وہ ان کی ہدایت پر کام نہیں کر سکتے کابینہ کے اجلاس میں ایک وفاقی وزیر کی بیرون ملک روانگی پر بھی سخت تنقید کی گئی وزیراعظم نے سیکرٹریز اور وزراء کو بیرون ممالک دورے محدود کرنے کا حکم دیا دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں تلخ کلامی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں باتیں تو ہوتی رہتی ہیں اسد عمر بھائیوں کی طرح ہیں ان سے تلخ کلامی نہیں ہوئی۔
The post وفاقی کابینہ کا اجلاس،دو اہم وزرا الجھ پڑے،وجہ کیا تھی؟تہلکہ خیز رپورٹ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2CsVtA5
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔