جمعرات، 21 مارچ، 2019

عدالتوں میں کتنی اسامیاں خالی،کتنے مقدمات زیر التوا؟حیران کن رپورٹ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو آگاہ کیا گیا کہ 2015 سے فروری 2019 تک عدالتوں میں ایک کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار862 مقدمات آئے جبکہ ایک کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار592 مقدمات نمٹائے گئے،عدالتوں میں 25 فیصد اسامیاں خالی ہیں، عدالتوں میں 18 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التواہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے ججز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے آئے روز رٹ پٹیشن کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ججز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فیصلے تیزی سے نہیں ہورہے۔ یہ بات سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتائی ، کمیٹی نے سری لنکن ٹیم حملہ کیس کی کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد ،سیالکوٹ کی جیل میں جوڈیشل افسران کے قتل کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ طلب کر لی ۔ کمیٹی نے چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹری اور آئی جیز کو بھی طلب کرلیا ہے۔کمیٹی ڈسٹرکٹ جیل لاہور سمیت دیگر کا دورہ کرے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ جیلوں میں مجرم کم اور ملزم زیادہ ہوتے ہیں ، جیلوں میں مجرموں کو رکھنا چاہیے۔کمیٹی نے عدالتوں میں 18 لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے ججز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے متعلقہ وزیر ایک مرتبہ بھی نہیں آئے اور نہ ہی پوچھتے ہیں انہیں میٹنگ میں شرکت یقینی بنانی چاہئے ۔ رکن کمیٹی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس ثاقب نثارمختلف اداروں پرتوچھاپے مارتے رہے اور اپنے ادارے کا حال بدترتھا شاید وہ نہیں چاہتے تھے کہ عدلیہ کی طرف توجہ دیں اور سالہا سال سے پینڈنگ کیے ہوئے کیسز کا فیصلہ کرتے ۔ رکن کمیٹی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزارت قانون تیزی سے اس معاملے پر پیش رفت کرے کہ معمولی جرائم میں ملوث لوگوں کو فوری اور سستا انصاف مہیا کرنے کیلئے وکیل کردیا جائے ۔

The post عدالتوں میں کتنی اسامیاں خالی،کتنے مقدمات زیر التوا؟حیران کن رپورٹ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2JufqwD
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔