جمعرات، 21 مارچ، 2019

ترک صدر کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

استنبول (جی سی این رپورٹ)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی رہنما نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سےقیادت،بہادری اور خلوص کا سبق سیکھیں۔امریکی اخبار میں لکھے گئے آرٹیکل میں ترک صدر نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردحملے اور دیگر مسائل پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت لیڈر میں دہشتگردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہا ہوں کہ دہشتگردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔اردوان کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔ترک صدر نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔صدر رجب طیب ایردوان نے لکھا کہ مغربی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔جمعے کے روز کرائسٹ چرچ میں مساجد پر آسٹریلوی دہشتگرد کے حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی تھی۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے طرز عمل کو پوری دنیا نے سراہا تھا۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں حملے میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

The post ترک صدر کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2FpIhxM
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔