جمعہ، 5 اپریل، 2019

پاکستان کا ایف 16طیارہ مارنے کا دعویٰ،امریکہ نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارت کو چپ لگ گئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا، امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے ہیں اور تمام کے موجود ہونے کا بتایا ہے۔اس سے قبل 27فروری کو پاکستان نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لیا تھا، جبکہ بھارت نےدعویٰ کیا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن نےپاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔دوسری جانب بھارت نے اسی دن ایک پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانےکا دعویٰ کیا تھا جسے اب امریکی رپورٹ نے مسترد اور جھوٹا قرار دیدیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ پہلے نریندر مودی حکومت کا یہ ایک اور پول کھلا ہے۔

The post پاکستان کا ایف 16طیارہ مارنے کا دعویٰ،امریکہ نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارت کو چپ لگ گئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2uJLHWf
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔