جمعہ، 5 اپریل، 2019

خون سفید ہو گیا،جائیداد کیلئے بیٹی نے ماں کیساتھ ایسا کام کردیا کہ بس۔۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)نشتر کالونی کے علاقہ میں بیٹی نے اپنے شوہر اور دیگر ملزموں سے ملکر جائیداد کے حصول کیلئے والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بازوتوڑ ڈالا۔تشدد کا نشانہ بنانے والوں میں سابق رکن پنجاب اسمبلی الیاس گجر کا بیٹا عامر گجر بھی شامل ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون فوریہ کے مطابق اس کا شوہر وفات پاچکا ہے، اس کی دو بیٹیاں ہیں اور دونوں کی شادی ہوچکی ہے ،ایک بیٹی بیرون ملک جبکہ ایک حنا پاکستان میں ہے ۔ حنا نے قبضہ مافیا کیساتھ ملکر گھر پر قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کی ، 5 کنال 12 مرلے کا گھر میرے مرحوم خاوند کا ہے،جس پر میرا داماد قبضہ کرنا چاہتا ہے،وقوعہ کے روز میری بیٹی حنا،داماد سلیمان سیموئیل،عامر گجر،نعیم ،علی اور تین نامعلوم افراد نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔لاہور نیوز نے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ۔ نشتر کالونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

The post خون سفید ہو گیا،جائیداد کیلئے بیٹی نے ماں کیساتھ ایسا کام کردیا کہ بس۔۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2OXcwzD
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔