لاہور(جی سی این رپورٹ)لاہور کے نواحی علاقے فیروز والامیں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فیروز والا کے علاقے بلکھے گاؤں کے قریب سیالکوٹ موٹر وے پر پیش آیا جب کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والوں کی شناخت یو سی چیئرمین محمد افضل، عدیل، اجمل اور محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔محمد افضل یونین کونسل نمبر 108 گجر پورہ کا چئیرمین تھا۔حکام کے مطابق اراضی کے تنازع پر قتل ہونے والے لاہور کے علاقے گجر پورہ کے رہائشی تھے جب کہ مرنے والا عدیل حملہ آوروں میں شامل تھا جو جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔
The post اراضی تنازع پر فائرنگ،کونسی اہم شخصیت جان سے گئی؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Phkq6V
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔