جمعہ، 19 اپریل، 2019

معروف ریسلر رومن رینز ریسلنگ کے بعد اب کس شعبے میں قدم رکھنے والے ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نیویارک (جی سی این رپورٹ)رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر ہیں مگر اب وہ ہولی وڈ میں بھی ڈیبیو کرنے والے ہیں۔اگر تو آپ کو فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی فلمیں اور ڈبلیو ڈبلیو ای کو پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی اسپن آف فلم ہوبس اینڈ شا میں آپ رومن رینز کو بھی دیکھ سکیں گے۔اس فلم کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں رومن رینز کی جھلک بھی موجود ہے۔یہ فلم 2 سابق دشمنوں لیوک ہوبس (دی راک) اور ڈیکارڈ شا (جیسن سٹیتھم) کی اکھٹے مل کر ایک ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔ایسا ولن بریکسٹن اس سیریز میں پہلی بار دکھایا جارہا ہے اور یہ کردار ادرس البا ادا کررہے ہیں۔بریکسٹن جینیاتی طور پر مختلف تبدیلیوں کے بعد سپرہیومین بن چکا ہے اور وہ ڈیکارڈ شا کی بہن کا پیچھا کررہا ہے، جس نے اس کا ایسا وائرس چوری کرلیا ہے جو آدھی دنیا کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے۔ہوبس اینڈ شا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں 5 اور 6 حصے میں متعارف ہونے والے کردار ہیں جن کی جوڑی کو دی فیٹ آف دی فیوریس میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں پر اسپن آف فلم بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو اس سیریز کی اوریجنل کاسٹ کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا جن میں سے ایک ٹائرسی گبسن نے دی راک پر فرنچائز تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اسی طرح ون ڈیزل کے بارے میں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ ان کا آخری فلم میں دی راک سے جھگڑا بھی ہوگیا تھا۔اس اسپن آف فلم کی وجہ سے اس سیریز کی 9 فلم بھی التوا کا شکار ہوگئی۔ہوبس اینڈ شا کو دی راک کی سیون بکس پروڈکشن اور یونیورسل اسٹوڈیوز مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔اس نئی فلم کی ڈائریکشن ڈیڈپول 2 کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے جو کہ رواں سال 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

The post معروف ریسلر رومن رینز ریسلنگ کے بعد اب کس شعبے میں قدم رکھنے والے ہیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2vi3Avj
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔