لاہور(جی سی این رپورٹ)نیب لاہور نے حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ،صاف پانی کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس میں تفصیلی جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب میں کہا حمزہ شہباز نے 2001 میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے جو 2017 میں 41 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گئے،وہ 38 کروڑ 80 لاکھ کے اثاثے جائز ثابت نہیں کر سکے، علاوہ ازیں انہوں نے 18 کروڑ روپے بیرون ملک سے آمدن ظاہر کی جو جعلی ثابت ہوئی ،اس طرح حمزہ شہباز کے مہنگے اثاثے اور فیکٹریاں ان کے ذرائع آمدن سے زیادہ ہیں ۔جواب میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے ان ذرائع کو چھپانے کیلئے منی لانڈرنگ کی ۔جواب کی مزید تفصیل کے مطابق شہباز شریف کی فیملی کو وراثت میں صرف رمضان شوگر ملز ملی لیکن حمزہ شہباز نےبھائی سلمان شہباز اور والدہ نصرت شہباز کیساتھ ملکر 11 فیکٹریاں لگائیں ، 1999 میں شہباز شریف اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی کل مالیت 5 کروڑ تھی جو2008 میں68 کروڑ 30 لاکھ ہو گئی جو ان کے معلوم ذرائع سے کہیں زیادہ ہے ،اسی طرح شہباز فیملی کے 2017 میں اثاثے 3.3 ارب روپے ہو گئے جس کے ذرائع معلوم نہیں ہو سکے ۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مزید بتایاکہ حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں 2005سے2008تک 18کروڑ روپے بیرون ملک سے منتقل ہوئے لیکن وہ ان کا جواب نہیں دے سکے ۔نیب نےحمزہ شہباز اور فیملی کی کمپنیوں،شیئرزسےمتعلق تفصیلات بھی جمع کرائی ہیں ۔یورپین ایشین ٹریڈنگ کارپوریشن میں حمزہ ، سلمان شہباز،ربیعہ عمران ، میاں ٹریڈنگ پرائیویٹ میں حمزہ ،سلمان ،نصرت ،طارق دستگیر،عابدرسول ،شریف فرید ملزمیں حمزہ ،سلمان ،طارق دستگیر،عابدرسول ،رمضان انرجی لمیٹڈ میں حمزہ ،سلمان ،نصرت ،طارق دستگیر شیئرزہولڈرہیں جبکہ نوبل انرجی لمیٹڈاورشریف فرید ملز بھی رمضان انرجی لمیٹڈ میں شیئرزہولڈر ہیں۔ نیب نےصاف پانی کرپشن کیس کے حوالے سے جواب میں کہا حمزہ شہبازنےبغیر کسی عہدے کے کمپنی اجلاس کی صدارت کی، ان کی میٹنگ میں موجودگی سے منصوبے کے ٹھیکوں پر اثر انداز ہونے کے شواہد ملے ہیں، حمزہ شہباز نے صاف پانی کرپشن کیس میں اختیارات سے تجاوز کیا ،نیب نے کہا حمزہ شہباز نے رمضان شوگرملز کو فائدہ پہنچانے کیلئے نالہ تعمیر کرایا ،یہاں بھی اختیارات سے تجاوز کیا،نالہ کی تعمیر پر 21کروڑ روپے خرچ ہوئے جوقومی خزانے کو نقصان پہنچا، نالہ کی تعمیر سے قبل جعلی سروے بھی کرایا گیا۔
The post نیب نے حمزہ شہباز سے متعلق کیا رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،اس میں کیا کیا تفصیلات ہیں؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2ZkTMPe
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔