جمعرات، 18 اپریل، 2019

آم کے شوقین افراد کیلئے بری خبر (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)جنوبی پنجاب اور سندھ کے درجنوں اضلاع میں آندھی اور طوفان سے آم کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے ، اس بار آم مہنگے داموں فروخت ہوگا۔ مینگو گروورز ایسوسی ایشن کے ابتدائی تخمینے کے مطابق حالیہ طوفان اور ژالہ باری سے مجموعی طور پر آم کی 30 فیصد فصل متاثر ہو گئی ہے۔آئندہ سیزن میں پنجاب میں چونسا، لنگڑا، دوسہری اور انور رٹول کی پیداوار کم رہے گی، جبکہ سندھ میں بھی صورتحال زیادہ تسلی بخش نہیں ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان، مینگو ریسرچ سٹیشن شجاع آباد، نوازشریف ایگریکلچر یونیورسٹی اور اس جیسے دیگر ریسرچ کے اداروں نے کاشتکاروں کو کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی اور بدلتے ہوئے موسمی حالات میں پھل محفوظ بنانے کیلئے بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس کے باعث صورتحال خراب ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ملتان مینگو گروورز ایسوسی ایشن کے صدر طارق خان نے کہا کہ رحیم یار خان سے ساہیوال تک پنجاب میں آم کی 25 سے 30 فیصد تک فصل متاثر ہو گئی ہے جس سے کاشتکاروں کا بہت نقصان ہوا ہے۔دوسری جانب ملتان جیسے بڑے پیداواری ضلع میں نئی ہاؤسنگ سوساٹیاں بننے سے مجموعی طور پر باغات کا 8 ہزار ایکڑ رقبہ کم ہوا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت باغات پر ٹھیکہ، آبیانہ اور نہری پانی پر عائد مختلف ٹیکسوں کی مد میں کاشتکاروں کو ریلیف دے۔

The post آم کے شوقین افراد کیلئے بری خبر appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Xlzljh
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔