اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے رمضان پیکج پر عملدرآمد کے لیے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ ای سی سی اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے رمضان پیکج پر عمل درآمد کے لیے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ رمضان پیکج کے لیے جلد از جلد خریداری کو یقینی بنایا جائے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے حکومتی گارنٹی جاری کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کے لیے او ایم سیز کو لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار پر نظرثانی کی سمری کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے وزارت داخلہ کیلئے 44.3 ملین، آن آرائیول ویزہ پالیسی کی میڈیا میں تشہیر کے لیے 50 ملین روپے، میڈیا میں حکومتی کاموں کی تشہیری مہم کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔اس کے علاوہ وزارت دفاع کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ اور ایس ایس ڈی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی جب کہ وزارت تعلیم کے لیے 700 ملین روپے، گلگت بلتستان کونسل کیلئے 337 ملین روپے، خیبرپختونخوا میں ایف سی اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔امیگریشن ڈویژن کیلئے 133 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے جب کہ ریلوے فریٹ کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ملک بھر میں ترسیل کی منظوری بھی دی گئی۔
The post شیخ رشید کو ایک اور ہم ذمہ داری سونپ دی گئی، اب ان سے کیا کام لیا جانے والا ہے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2UqFoRR
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔