کراچی(جی سی این رپورٹ) ممتاز ادیب، محقق، دانشور اور استاد ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کرگئے۔ڈاکٹر جمیل جالبی نامور اردو نقاد، ماہرِ لسانیات اور ادبی مؤرخ تھے، وہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے، چیئرمین مقتدرہ قومی زبان کے عہدے پر بھی فائز رہے اور انہوں نے اردو لُغت بورڈ کے صدر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں۔ڈاکٹر جمیل جالبی کی کتاب ‘ارسطو سے ایلیٹ تک’ ان کی اہم تصانیف میں شامل ہے اور انہوں نے تاریخ ادب اردو، پاکستانی کلچر، قومی کلچر کی تشکیل کا مسئلہ، تنقید اور تجربہ کی تصنیف و تالیف کی۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کا سب سے اہم کام قومی انگریزی اردو لغت کی تدوین رہا ہے۔
The post ممتاز ادیب،محقق،دانشور اور استاد چل بسے appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Itzbmn
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔