لاہور(جی سی این رپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی ٹی آئی حکومت سے نواز شریف کی ڈیل کے سوال پر ناراض ہوگئے۔لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کی رہائی کےلئے کوئی ڈیل ہوئی ہے؟صحافی کے سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا آپ کو نواز شریف کے علاج اور شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے پر مایوسی ہوئی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے چمچے جان لیں وہ ڈیل دینے کی پوزیشن میں ہے ہی نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان بات سمجھے بغیر ہی بولنےکے عادی ہیں۔ان کا کہناتھاکہ وفاق کا دیوالیہ نکلنے میں اٹھارہویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ کا کوئی کردار نہیں ۔
The post شاہد خاقان عباسی صحافی کے کس سوال پر ناراض ہو گئے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2FGWm9a
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔