اتوار، 14 اپریل، 2019

دہشت گردوں کا علاج،ڈاکٹر عاصم عدالت میں پھٹ پڑے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں عدالت میں پھٹ پڑے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس سے متعلق مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) سے منسلک مزید دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ اسپتال میں زیر علاج رہنے والے لیاری گینگ وار،ایم کیوایم اور القاعدہ کے28 دہشت گرد شامل ہیں۔دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردوں کا ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں علاج قادرپٹیل،فریال تالپور،ثانیہ بلوچ، عادل صدیقی، وسیم اختر اور دیگر کے کہنے پر ہوا۔سماعت کے دوران رینجرز پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ان 28 دہشت گردوں کا علاج ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں ہوتا رہا۔ڈاکٹر عاصم دستاویزات اور رینجرز پراسیکیوٹر کے بیان پر کمرہ عدالت میں پھٹ پڑے اور پیش کردہ شواہد کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے اسپتال میں کسی دہشت گرد کا علاج نہیں ہوا،عدالت میں پیش کئے جانے والے بل جعلی اور من گھڑت ہیں۔وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیشی افسر نے نئی دستاویزات پیش کیں اس لئے دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے۔جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے یا نہیں وکلا عدالت کی رہنمائی کریں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔

The post دہشت گردوں کا علاج،ڈاکٹر عاصم عدالت میں پھٹ پڑے appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2DgO1Zn
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔