اتوار، 14 اپریل، 2019

شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر نیب کا چھاپہ،حقیقت کیا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) نیب کی ٹیم پولیس پارٹی کے ہمراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی کے گھر منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کرانے پہنچ گئی۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر کا محاصرہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا نیب اس طرح کسی کو نوٹس موصول کرواتا ہے، یہ کس قسم کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا۔اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کیلئے من گھرٹ پراپیگینڈا کر رہے ہیں۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر طلبی کے نوٹس پہنچانے گئی، طلبی کا نوٹس ذاتی طور پر جا کر وصول کرایا جاتا ہے۔اعلامیے کے مطابق پولیس کی واحد گاڑی نیب ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ہمراہ تھی۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات جاری ہیں۔نیب لاہور کا کہنا ہے کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہاں کی لائیو کوریج کرے تاکہ سچ یا مبالغہ آرائی کا اندازہ ہو سکے۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں شہباز شریف کے اہلخانہ کو 16 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔

The post شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر نیب کا چھاپہ،حقیقت کیا ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2VNuqaE
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔