اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) جعلی بینک اکاؤنٹس معاملے میں قومی احتساب بیورو نے چوتھا ریفرنس بھی دائرکردیا۔رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس معاملے میں قومی احتساب بیورو(نیب) نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چوتھا ریفرنس دائرکردیا۔ جانچ پڑتال کے بعد ریفرنس احتساب عدالت نمبردوکومنتقل کردیا گیا ہے۔ اس میں مجموعی طورپر13 ملزمان نامزد ہیں، جن پرغیر قانونی طریقے سے سندھ حکومت سے ٹھیکہ لینے کا الزام ہے۔ اومنی گروپ کے سی ای اوعبدالغنی مجید سمیت اہلیہ مناہل مجید بھی ملزمہ نامزد ہیں۔ریفرنس کے مطابق سیکرٹری اعجازاحمد نے حسن علی میمن اورعلی اکبرکے ساتھ مل کرکنٹریکٹر حارش اورعبد الغنی کو فائدہ پہنچایا، عبدالغنی نے بے نامی دارمنہال مجید کے نام پر کرپشن کے پیسوں سے قیمتی پلاٹ بھی لیا۔ نیب نے ڈی ایچ اے کے اس قیمتی پلاٹ کو اب اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی نیب کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائرکیا گیا تھا، جس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت دیگرملزمان بھی نامزد ہیں۔
The post جعلی بینک اکائونٹس،چوتھا ریفرنس بھی دائر اس میں کتنے افراد کو نامزد کیا گیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Ie1LIH
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔