اتوار، 7 اپریل، 2019

شہری بچ گئے، جانتے ہیں ان کو کون سا دودھ پلایا جانے والا تھا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) سندھ فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس نے سپر ہائی وے ایم نائن ٹول پلازہ کے قریب اندرون سندھ سے آنے والی گاڑیوں پر لدے ہوئے ڈرموں میں ملاوٹ شدہ دودھ کو بہا کر ضائع کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز علی ابڑو اپنے اسٹاف اور لیبارٹری یونٹ وین کے ہمراہ سپرہائی وے ایم نائن ٹول پلازہ پہنچے جہاں موٹر وے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے اندرون سندھ سے دودھ لے کر آنے والی کئی گاڑیوں کو روک کر چیک کیا گیا تو ان میں ملاوٹ شدہ دودھ پایا گیا جس پرانھوں نے دودھ لانے والی گاڑیوں پر تقریباً 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر موجود صحافیوں کے سامنے بہا کر ضائع کرادیا جس کی مقدار تقریباً 12ہزار لیٹر بتائی جاتی ہے جسے کراچی میں فروخت کے لیے لایا جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز علی ابڑو نے موٹر وے پولیس کے تعاون کرنے پر ایڈمن افسر انسپکٹر گل خان کا شکریہ ادا کیا ، سندھ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ کارروائی اس مہم کا حصہ ہے جس کی ہدایت آئی جی موٹر وے پولیس اللہ ڈنو خواجہ اور ڈی آئی جی موٹروے سندھ محمد سلیم نے موٹر وے پولیس کو جاری کی ہیں کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کراچی سے کوٹ سبزل تک نہ صرف روڈ یوزرز کے لیے سفر کو محفوظ بنائیں بلکہ مضر صحت اشیا کی ایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقلی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

The post شہری بچ گئے، جانتے ہیں ان کو کون سا دودھ پلایا جانے والا تھا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2G4uQDM
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔