اتوار، 7 اپریل، 2019

فنگرفش اور فش کٹا کٹ کے نام پر کس مچھلی کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) عروس البلاد میں بڑا مسالا فش، فنگر فش، اور فش کٹاکٹ کے نام پر شارک مچھلی کا گوشت فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر قائد میں واقع مچھلی کی دکانوں اور اسٹالز پر لوگوں کو مسالا فش، فنگر فش اور فش کٹاکٹ کے نام پر شارک مچھلیوں کا گوشت کھلایا جا رہا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ کیٹرنگ سروسز بھی شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں شارک کے گوشت کو فنگر فش اور فش کباب بناکر پیش کر رہی ہیں اور شہری اس دھوکے سے یکسر لاعلم ہیں۔اگرچہ شرعی لحاظ سے شارک کا گوشت کھانے کی ممانعت نہیں تاہم تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ شارک کا گوشت کچھ زیادہ صحت بخش نہیں ہوتا۔ اس کا مسلسل استعمال انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ شارک کے گوشت کی مخصوص بُو کو ختم کرنے کے لیے اس میں کیمیکل اور متعدد مسالے ملائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے خطرناک ہوتے ہیں۔پاکستانی شہری اس خونخوار مچھلی کا گوشت کھانا پسند نہیں کرتے، اسی وجہ سے یہ بہت ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تلی ہوئی مچھلی بیچنے والے یہ گوشت خرید تے ہیں اور گاہکوں کو مختلف مچھلیوں کا گوشت بنا کر مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔فشرمین کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یوسف نے اس معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے تصدیق کی کہ شہر بھر میں شارک مچھلی کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔

The post فنگرفش اور فش کٹا کٹ کے نام پر کس مچھلی کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2IgqB9W
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔