منگل، 9 اپریل، 2019

سٹاک مارکیٹ سے انتہائی بری خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) سٹاک مارکیٹ میں 599 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 100 انڈیکس 36 ہزار 921 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 16 اکتوبر 2018ء کو انڈیکس 36 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔معاشی غیر یقینی اور عالمی مالیاتی ادرے ورلڈ بینک کی پاکستان کی معیشت پر رپورٹ کے بعد بیرونی اور مقامی سرمایا کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایا لگانے کے بجائے حصص کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے 1100 پوائنٹس سے زائد کی مندی کے بعد رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 599 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح 36 ہزار 921 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات کے حتمی ہونے کے بعد معیشت درست سمت میں جانا شروع ہو جائے گی جس سے سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری کا امکان ہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے اضافے سے 141 روپے 39 پیسے میں بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 142 روپے 80 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

The post سٹاک مارکیٹ سے انتہائی بری خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2uQL8dg
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔