منگل، 9 اپریل، 2019

پرویز مشرف کو عدالتوں میں پیش ہونا چاہئے ،صحافی کی بات پر آصف زرداری کا کرارا جواب (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہیے۔احتساب عدالت میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی، صحافی کے سوال پر کہ آپ آج اس کرسی پر بیٹھے ہیں جہاں نواز شریف بیٹھتے تھے، آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں، ہم چھوٹے لوگ ہیں، میاں صاحب میاں صاحب ہیں اور میں میں ہوں، میاں صاحب بڑے آدمی ہیں اور میں چھوٹا آدمی ہوں۔صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ فریال تالپور جس طرح یہاں بیٹھی ہیں، مریم نواز بھی یہی بیٹھا کرتی تھی جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ تو خوش ہیں ناں۔ایک اور سوال پر کہ سیاسی لیڈرشپ پیش ہو رہی ہے، آپ نہیں سمجھتے کہ پرویز مشرف کو بھی پیش ہونا چاہیے، آصف زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہیے۔

The post پرویز مشرف کو عدالتوں میں پیش ہونا چاہئے ،صحافی کی بات پر آصف زرداری کا کرارا جواب appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2P2Ji2g
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔