جمعرات، 4 اپریل، 2019

تحریک انصاف حکومت کا ایک اور کارنامہ،غریب مریضوں کو خون کے آنسو رلا دیئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لئےمفت ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی،ٹیسٹوں کی فیسوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ،مریض پریشان ہوگئے ۔لاہور کے سرکاری اسپتالوں سے مفت ٹیسٹ کی سہولتختم ہوئی ،اب او پی ڈی میں آنے والےاور اسپتالوں میں داخل مریضوں کوہرٹیسٹ کا بل ادا کرنا پڑ رہاہے۔مریضوں کاکہناہےکہ معمولی بلڈ ٹیسٹ ہو یا ایکسرے ، سبھی کی فیسیں وصول کی جا رہی ہیںجبکہ ٹوکن سسٹم اور طویل قطار کی خواری الگ ہے۔مریضوں نے یہ شکوہ بھی کہاکہ میو اسپتال میں ٹوکن دینے والا ملازم ڈیوٹی سے غائب ہے،صرف ٹوکن کےلئے غریب مریضوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔دوسری طرف میو اسپتال میں ٹیسٹوں کی ڈیوٹی پر مامور ملازمین نےبتایاکہ اب کوئی بھی ٹیسٹ مفت نہیں ہوتا۔مریضوں اور ان کے لواحقین کاکہناہےکہ مہنگی ادویات کے بعد ٹیسٹوں کی بڑھتی فیسوں نےکمر توڑ کر رکھ دی،ٹوکن کیلئے مردوں اور خواتین کو کئی کئی گھنٹےقطاروں میں لگنا پڑتا ہے، انہوں نے مفت ٹیسٹ کی سہولت برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔

The post تحریک انصاف حکومت کا ایک اور کارنامہ،غریب مریضوں کو خون کے آنسو رلا دیئے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2WLSIlo
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔