جمعرات، 4 اپریل، 2019

فوجیوں کی شہادت،پاکستان نے بھارت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوجی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادیوں کا نشانہ بنارہے ہیں اور بھارت کی جانب سے یکم اور دو اپریل کو ایل او سی پر فائرنگ سے چار شہادتیں ہوئیں، بھارتی فوجیوں نے شہریوں کی ایک بس کو بھی نشانہ بنایا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت 2017 سے مسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارت کی خلاف ورزیاں خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔یاد رہے کہ یکم اپریل کو بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز الله اور سپاہی شاہد منصب نے جام شہادت نوش کیا۔ دو اپریل کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان شہید اور 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

The post فوجیوں کی شہادت،پاکستان نے بھارت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2uKS4Zm
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔