پیر، 22 اپریل، 2019

میرا جتنا بھی قریبی کوئی کیوں نہ ہو اگر وہ یہ کام کریگا تو ۔۔۔عمران خان کی کھلی وارننگ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں، معاونین خصوصی پر واضح کر دیا ہے کہ ان کے کام کی بنیاد عوامی خدمت، عاجزی، سادگی اور ایمانداری ہونی چاہئے، عوامی احساسات کیخلاف کام کرنے والا کوئی بھی ہو چاہے میرے کتنا ہی قریب ہو وہ کابینہ کا حصہ نہیں رہے گا، اسد عمر کی مثال آپ سب کے سامنے ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اسد عمر کی طرح میرے بہت قریب اور عزیز ہیں اور عزیز رہیں گے لیکن کارکردگی اور عوامی مفادات کا تحفظ بنیادی شرط ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے معاونین اور وزراء کو حکومتی کارکردگی اور سابق حکمرانوں کی کرپشن کو میڈیا میں اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب کو آگے بڑھ کر حکومت، تحریک انصاف کا دفاع کرنا چاہئے، وزیراعظم عمران خان نے بعض وزراء کی طرف سے حکومت کا دفاع نہ کرنے پر ناراضی کا بھی اظہار کیا اور وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹی وی چینلز پر جاکر کھل کر بولیں حکومت، سی پیک کیخلاف پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دیں میڈیا کے حوالے سے آپکی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہوں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت بنی گالہ اجلاس میں حکومتی کارکردگی، کابینہ میں ردوبدل، معاشی صورتحال، اپوزیشن کا کردار، سابق حکمرانوں کی کرپشن، نیب مقدمات اور خاص طور پر آگے کیسے بڑھنا ہے جیسے امور زیربحث رہے جن پر طویل وقت تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر منتخبنئے معاونین خصوصی ندیم بابر، ڈاکٹر ظفراللہ مرزا کا اجلاس کے شرکاء کیساتھ تعارف کرایا اور ان پر ہونے والی تنقید کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتبار سے بہترین شخصیات ہیں، آپ لوگوں کو بھی غیر منتخب اور معاونین خصوصی کا میڈیا اور عوام میں بھرپور دفاع کرنا چاہئے کیونکہ اب یہ میری ٹیم کا حصہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کارکردگی پر بات ہو سکتی ہے لیکن سادگی، محنت اور ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، مذکورہ صلاحیتوں کی وجہ سے میں عثمان بزدار کا حامی ہوں ان کی تبدیلی کی باتیں قبل ازوقت ہیں، وزیراعظم عمران خان نے یوسف بیگ مرزا کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اپنی مثال آپ ہیں،وزارت اطلاعات ونشریات کی تکنیکی حوالے سے وہی چلائیں گے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزارت کے سیاسی پہلوئوں، تقاضوں اور ضروریات کو پورا کریں گی، حکومت کیلئے سیاسی میدان میں بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر فردوس کابینہ میں خوشگوار اور اچھا اضافہ ثابت ہوں گی،وزیراعظم عمران خان نے سوشل سیکٹر میں تعلیم اور صحت کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ شعبے ہماری حکومت کا محور ہیں، عامر کیانی کی نیت اور اخلاص پر کوئی شک نہیں لیکن صحت جیسے اہم شعبہ کیلئے مس فٹ تھے علاوہ ازیں انہیں ہٹانے کی کوئی اور وجہ نہیں،کرپشن پر وزراء کو ہٹانے کے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزراء، ترجمانوں، معاونین خصوصی کو عوام کو ریلیف فراہمی پر توجہ دینا چاہئے ہم سب جوابدہ ہیں میں نے پانچ سال بعد عوام میں جانا ہے لوگوں کو بتانے کیلئے ہمارے کریڈٹ میں عوامی خدمت، گڈگورننس، کرپشن کے خاتمہ کیلئے اقدامات، معاشی استحکام کیلئے پالیسیاں اور فیصلے جیسے اقدامات ضرور ہوں۔ اسد عمر کو ہٹانے کی واحد وجہ یہی ہے کہ وہ عوامی احساسات اور توقعات پر پورا نہیں اتر رہے تھے انہیں جلد کابینہ میں دیکھنا چاہتا ہوں، کوئی نیا پرانا نہیں، منتخب اور غیرمنتخب میں تفریق نہیں ہونی چاہئے معیار کارکردگی، ایمانداری اور کمٹمنٹ ہونی چاہئے، بطور وزیراعظم میں نے اپنی ٹیم کیلئے مذکورہ فارمولا، عوامل وضع کر دیئے ہیں اس گائیڈلائن کے مطابق سب کو چلنا ہو گا، یقینی طور پرمطلوبہ نتائج تک پہنچیں گے۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ وزراء، مشیر، معاونین خصوصی ذاتی تشہیر، پروموشن سے اجتناب کریں۔

The post میرا جتنا بھی قریبی کوئی کیوں نہ ہو اگر وہ یہ کام کریگا تو ۔۔۔عمران خان کی کھلی وارننگ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2UOh4hJ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔