پیر، 22 اپریل، 2019

وزیراعظم عمران خان تہران پہنچ گئے،صدارتی محل میں پرتباک استقبال،دورے میں کون کون ساتھ ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

تہران (جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کے لیے دارالحکومت تہران میں قائم صدارتی محل سعدآباد پیلس پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں سربراہان نے باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کی اس کے ساتھ انہوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس قبل وزیراعظم کے پہنچنے پر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں میں دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے اور وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور ایرانی کابینہ کے اراکین نے بھی وزیراعظم عمران خان سے مصافحہ کیا۔خیال رہے وزیراعظم گزشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے کیا تھا۔وزیراعظم نے تہران پہنچنے سے قبل مشہد میں مختصر ٹھہراؤ کیا تھا جہاں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا حسینی نے عمران خان کا استقبال کیا تھا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ حضرت امام رضا کے مزار سمیت دیگر مقدس مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم سید ذوالفقار عباس بخاری، خصوصی معاون برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ظفر اللہ مرزا اور خصوصی معاون برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

The post وزیراعظم عمران خان تہران پہنچ گئے،صدارتی محل میں پرتباک استقبال،دورے میں کون کون ساتھ ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2GsU2Tx
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔