اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے تحت غیر قانونی گیس کنکشنز کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، جولائی 2018 سے فروری 2019 تک 66845کیسز پکڑے گئے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو ایک اعلی ٰسطح کے اجلاس میں بتائی ، انہوں نے واضح کیا کہ صنعتی زمرے میں 49 گیس چور پکڑے گئےجو کہ 736 ایم ایم سی ایف(یونٹ)گیس چوری کر رہے تھے اور قومی خزانے کو 880.67 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،کمرشل درجے میں 1337 کیسز کا اندراج ہوا جو کہ 75 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے اور81اعشاریہ 97 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،خاص گھریلو درجے میں 331 کیسز کا اندراج ہوا جو کہ 36 یونٹ کی چوری کرکے 26.66 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،عام گھریلو صارفین کے 65,0 84 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جو کہ 1128 یونٹ گیس چوری کر کے 412.39 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے، غیر صارفین کے 44 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جو کہ916.7 یونٹ کی چوری کرکے740.97 ملین کا نقصان پہنچا رہے تھے، میاں سی این جی(شیخوپورہ) نے 47.81 ملین کی رقم کی گیس چوری کی ، گیس ٹاپ سی این جی(شیخوپورہ) نے 5.83 ملین روپے کی رقم سوئی ناردرن ادا کرنی ہے،اس کے علاوہ مغل مکینیکل ورکس(لاہور)نے 31.89 ملین روپے کی رقم گیس چوری کی،اس موقع پر وزیرِ پٹرولیم نے کہا کہ گیس سسٹم میں کسی بھی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ آخرکار عوام پر ہی پڑتا ہے، سسٹم کی خامیوں اور انتظامی کوتاہیوں کا نتیجہ گیس کی قیمت میں اضافے اورصارفین پر بوجھ کی صورت میں نکلتا ہے ، سسٹم کے موجودہ نقصانات کی شرح اور اس کے نتیجے میں عوام پر پڑنے والے بے جا بوجھ ناقابل قبول ہے، ان نقصانات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش برے کار لائی جائے ، بعض مقامات پر گیس کی مین لائن پر غیر قانونی کنکشنز اور اس غیر قانونی کارروائی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کسی ممکنہ حادثے کے خدشے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف نہ صرف فوری طور پر کریک ڈان کیا جائے بلکہ گیس چوری میں معاونت فراہم کرنے والے گیس کمپنیوں کے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے۔
The post گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری،اب تک کتنے غیر قانونی کنکشنز پکڑے گئے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2XbqPmZ
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔