اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) امام کعبہ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی نے کہا کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے، مسلمانوں کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے،رمضان کا مہینہ مسلمانوں کیلئے اللہ کا تحفہ ہے،مسلمان تقویٰ اختیار کریں ،پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ نے اسلام آباد فیصل مسجد میں جمعے کا خطبہ دیا ،امام کعبہ نے فقید المثال استقبال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ،خطبے میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، ہمارا مذہب امن و امان سے رہنے کا درس دیتا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب توحید کی بنیاد پر قائم ہوئے ، رمضان تمام مہینوں کا سردار ہے اس لئے رمضان کی آمد کا ابھی سے اہتمام شروع کردیں
رمضان میں صدقات و خیرات کا اہتمام کیا جائے ، پاکستان تمام مسلمانوں کا محور ہے ،امام کعبہ نے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور مضبوطی کیلئے دعائیں کرائیں ،قبل ازیں فیصل مسجد کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ،مسجد میں مکمل جامع تلاشی کے بعد نمازیوں کو جانے دیا گیا ، داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے ،مسجد میں مرد اور خواتین کیلئے الگ الگ انتظامات کئے گئے، دریں اثنا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ نوجوان اسلامی دنیا کا مستقبل ہے ، نوجوان کسی بھی معاشرے کی قوت ہوتے ہیں جو معاشرتی کایاپلٹ سکتے ہیں ، اس لئے وہ ایسے عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں جو ا نہیں گمراہی کی طرف لے جاسکتے ہیں ، سیمینار سے پیر نورالحق قادری راجہ ظفرالحق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ،امام کعبہ نے کہا کہ حضور ؐکی دعوت پوری نوع انسانی کے لئے خیر و برکت کا ذریعہ ہے یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف نے سیمینار کی سفارشات پیش کیں ،انہوں نے امام کعبہ کے دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ ادا کیا ، پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حضور ؐنے تربیت کو بنیاد ی اہمیت دی ،اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم دنیا کے نوجوان دین اسلام کا دامن تھام کر عصری علوم و فنون میں مہارت حاصل کریں ،سعودی وزارت مذہبی امور کے مشیر شیخ ڈاکٹر عبداللہ الصامل نے کہا کہ مختلف قوتیں نوجوانوں کے ذہن میں دین اور اسلامی ثقافت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے میں مصروف ہیں جن سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ نوجوانوں کو فکری انحراف سے بچانا اس عہد کی بنیادی ضرورت ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ہمارے نوجوان داخلی اور بین الاقوامی حالات کی وجہ سے فکری انتشار کا شکار ہیں۔
The post امام کعبہ نے پاکستان کو مسلمانوں کیلئے کیا قرار دیدیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2IhZITR
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔